جیل میں والد کو دودھ پلانے والی بیٹی کی انوکھی اور دلچسپ کہانی۔ ,.A unique and interesting story of a daughter breastfeeding her father in prison

 


اس تصویر کو دیکھنے کے بعد آپ  کے  ذہن میں بہت سارے منفی اور مثبت خیالات آرہے ہونگے، لیکن

اس تصویر کی حقیقت جاننے کے بعد آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے۔

ایک یورپی ملک میں ، ایک عمر رسیدہ شخص  کو   سزا سنائی گئی   اور حکم دیا گیا کہ  اسے جیل میں ڈالا جائے اور مرتے دم تک کھانا نہ دیا جائے  تاکہ موت تک  اسے بھوک لگی رہے۔مگر  

ان کی بیٹی نے حکومت سے التجا کی  کہ اسے   اجازت دی جائے کہ وہ اپنی موت تک روزانہ اپنے والد سے

ملیں۔ اس کی درخواست منظور کی گئی اور روزانہ اپنے والد سے ملنے کی اجازت دی گئی ، اور جیل کے

افسران  کو یہ حکم دیا گیا کہ  اچھی طرح  چیک  کر کے  اندر جانے دیا جائے۔ تاکہ وہ کوئی کھانے پینے کی

چیزیں نہ لا سکے۔ بیٹی اپنی والد کو اس حالت میں نہیں دیکھ سکتی تھی  تو اس نے   ماں کی ممتا  بھری انکھ سے

اپنے والد کی طرح دیکھا  اور اپنے والد کو زندہ رکھنے کے لئے  اپنی چھاتی سے دودھ پلانے کا فیصلہ کیا  ۔اور وہ

اسے ورزانہ کی بنیاد پر اپنی  دودھ پلاتی رہی ۔اسطرح کئی دن گزر گئے ،مگر کئی دنوں بعد  جب وہ شخص 

نہیں مرا تو جیل حکام کو اس لڑکی پر شک ہو ا کہ یہ اپنی والد کو کچھ نہ کچھ کھلاتی  ہے اور لڑکی کی نگرانی کا فیصلہ کیا  گیا۔

اور اس طرح ایک دن اس لڑکی کو اپنے والد کو دودھ پلاتے ہوئے  پکڑا گیا  اور اس کے خلاف مقدمہ

درج کیا  گیا  ۔مگر اپنے والد سے اس کی بے لوث محبت نے جیلر کا دل جیت لیا اور وہ اپنے والد کی آزادی جیت گئی۔

 یہ تصویر  یورپ کی مہنگی ترین مصوری میں سے ایک ہے۔ یہ تصویر یورپی پینٹر "ہنس سیلبلڈ بیہام" نے بنائی ہے۔

یہ پینٹنگ رومن چیریٹی  میں موجود ہے  ۔ اس پینٹنگ میں  اپنے  والد کے  ساتھ  بیٹی کی  بے لوث محبت  

 

اور خیال رکھنے والی نوعیت کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ یہ بیٹی (پیرو) اور والد (سائمن) کی کہانی ہے

 عورت  ہمیشہ  محبت اور قربانی  کے جذبے سرشار ہوتی ہے ،  اور وقت اور حالات کے ساتھ ہر کردار  اچھی

طرح  نبھاتی  بھی ہے  اسلئے کبھی ماں ، بہن ، بیوی  اور بیٹی کی روپ میں  اپنا فرض نبھاتی ہے ۔

 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے